وزیراعظم شہباز شریف خطاب کے دوران اپوزیشن پر پھبتیاں بھی کستے رہے

 وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن پر پھبتیاں بھی کستے رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران ایوان میں مسلسل نعرے بازی کی جاتی رہی،  شور شرابے کے دوران شہباز شریف نے ہیڈ فون لگا کر اپنا خطاب جاری رکھا۔ انہوں نے اپوزیشن اراکین کو شور شرابے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پھبتیاں بھی کسیں۔

شہباز شریف نے ایک موقع پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گھڑی چوری کی نہیں بجلی چوری کی بات کی ہے۔ یہ جو میرے دوست شور مچا رہے ہیں، یہ جنگلا بس کا شور دن رات کرتے تھے۔ یہ کہتے تھے لاہور میں جنگلا بس 70 ارب روپے میں بنی تھی جبکہ وہ صرف 30 ارب میں تیار ہوئی تھی۔ شہباز شریف نے اپوزیشن کے مسلسل شور پر یہ بھی کہا کہ اگر شور، شعور کو عبور کر لے تو اپوزیشن کا بھی فائدہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں