دھاندلی کی شکایات کیلئے آئینی وقانونی فارمز موجود ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کیا ضرورت ہے؟شہبازشریف

نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا ہے کہ دھاندلی کی شکایات کیلئے آئینی وقانونی فارمز موجود ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کیا ضرورت ہے؟

شہبازشریف نے وزیراعظم  منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن، ٹریبونلز اور عدالتیں موجود ہیں مگر انہیں اپنے اداروں کے بجائے اغیار پر اعتماد ہے،ان کا کہناتھا کہ آئیں انتخابی نظام کیلئے ہمارے ساتھ ملکر کر بیٹھیں،نومنتخب وزیراعظم کا کہناتھا کہ آج پھر میثاق حیثیت کا اعادہ کرتا ہوں،میثاق مفاہمت کی دعوت دیتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ  کبھی نہ کبھی یہ ضرور پتہ چلے گا کہ 2014کا دھرنا کس اشارے پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں