موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں, مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشن 2024 میں جو دھاندلی ہوئی اس نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، موجود ملکی صورتحال میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے ، قوم کچھ لوگ کو دل سے تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں کبھی گالم گلوچ کو فروغ نہیں دیا ، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں