جعلی ایمرجنسی پاسپورٹس :جدہ سے کراچی پہنچنے پر3 مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے جعلی ایمرجنسی پاسپورٹس پر جدہ سے کراچی پہنچنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 3 مسافروں محمد صدیق، ابوبکر اور عبدالرحمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان ایمرجنسی اور نان سٹینڈرڈ پاسپورٹس پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔
ملزم محمد صدیق اور ابوبکر کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے جبکہ ملزم عبدالرحمان کے پاسپورٹ پر جعلی تجدیدی سٹمپ لگی ہوئی تھی۔ ملزمان فلائٹ نمبر SV700 سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کی شہریت کے حوالے سے جانچ پڑتال اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں