’ عمران خان کو وزیراعظم بنا دیں تو یہ لوگ پاکستان کا قرض اتار دیں گے‘لطیف کھوسہ کا تازہ بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے محمود اچکزئی کوبطور صدر نامزد کیا ہے، پارلیمان اور اسمبلیاں عوام کی ترجمان ہونی چاہئیں، ہم نے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں،محمود اچکزئی کی تقریر پی ٹی آئی کے خیالات سے ہم آہنگ تھی، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،تحریک انصاف پاکستان کے مفاد کے متصادم کسی چیز کا سوچ بھی نہیں سکتی، لیکن اگر ہم نے ان کو حکومت دی تو یہ پھر تجوریاں بھر کے باہر بھاگ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں