وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں عوام سے کیا وعدے کئے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں عوام سے کئی وعدے کئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام بچے اور بچیوں کو بیرونی دنیا میں موجود معروف یونیورسٹیوں کیلئے وظائف دیں گے، ان کے تمام اخراجات برداشت حکومت برداشت کرے گی۔ سبسڈی کھاد فیکٹریوں کی بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی۔ ٹیوب ویل چھوٹے کسانوں کو بھی مہیا کیا جائے گا، بیج مافیا کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے گا، دنیا سے اعلیٰ ترین بیج منگوا کر کسانوں کو دیں گے۔ زرعی پیداوار کے اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں