ملک میں ’ایکس‘ کی سروس بحال ہے، نگراں وزیر اعظم

 پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز متاثر ہوئے 17 دن ہوچکے ہیں، لیکن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایکس کی سروس بحال ہے۔

نگراں وزیراعظم سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان میں ایکس یا ٹوئٹر کی سروسز کیوں بند ہیں اور کب تک بحال ہوں گی تو ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ایکس (ٹوئٹر) بحال ہے اور اگر اس میں کوئی ٹیکنیکل ایشوز ہیں تو امید ہے کہ جونہی نئی حکومت آئے گی تو وہ اس کو ایڈریس کرے گی اور حل کر لے گی۔‘ 

اپنا تبصرہ بھیجیں