چولستان کےعلاقے میں 7ہزار سال قدیم شہر کے آثار دریافت

چولستان کےعلاقے گنویری والا میں انڈس تہذیب کے7 ہزار سال پرانےشہر کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ 

صحرائے چولستان کے مقام گنویری میں مدفون تقریباً سات ہزار سال قدیم شہر کی دریافت اور اس پر ماہرین آثار قدیمہ کی کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس کی کھدائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ہزاروں صدیوں پہلے یہ شہر دریائے ہاکڑہ کے کنارے آباد تھا جس کے بعد اب یہاں پر کھنڈرات اور دریائے ہاکڑہ کے آثار نظر آتے ہیں۔ڈی جی آرکیالوجی ثاقب سعید کا کہنا ہے کہ گنویری والا کے ٹیلوں کا سراغ 1975 میں لگایا گیا جس کے آثار 80 ہیکٹر علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ صحرائے چولستان میں 500 سے زائد تاریخی سائٹس اور 19قلعوں کو محفوظ و بحال کرنے کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں