بھارت کی جانب سے تجارتی سامان قبضے میں لینا قابل مذمت ہے، پاکستان

 دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے تجارتی سامان قبضے میں لینے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر رد عمل دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمد کا ایک سادہ معاملہ ہے۔یہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتا ہے۔ یہ آلات واضح طور پر اس کے تجارتی استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام لین دین متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شفاف بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں