تحریک انصاف والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں،احسن اقبال

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا یہ اچھا عمل نہیں تھا، پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی کو مقدمات کا سامنا کئے بغیر این آر او نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ کاسٹ کیا اور وزیراعظم کیلئے بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، ایوان میں آنا اور ووٹنگ کے عمل میں برابر حصہ لینے کا مطلب 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں