افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد گرفتار

ہندوستان کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پرآگئے، افغانستان سے بھارتی دہشتگرد گرفتارکرلیاگیا۔

29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد ثناالاسلام گرفتار کیا گیا ، ثناالاسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔

افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارتی دہشتگرد کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا ، بھارتی شہری ثنا الاسلام نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں