پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے ملاقات کی،اس موقع پرشہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں،شہبازشریف نے ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہاثوبیہ خان کو ڈرانے دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچراور روایات کی توہین کی ، پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں،سیاسی مخالف خواتین کی عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں، خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔
ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر اور نامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں