سکیورٹی فورسز کا ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا، جس میں  3دہشتگرد مارے گئے، 4 دہشتگرد زخمی  ہوئے۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد  ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں