مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر عمر ایوب کے اعتراض پر رد عمل آ گیا

مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر مخالف امیدوار عمر ایوب کے اعتراض پر رد عمل دے دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے، خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں سے مقابلہ ہے، بدتہذیبی اور بدتمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں