فارمولا ون ٹیم پرنسپل پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا، شرمناک میسجز لیک

فارمولا ون ٹیم ’ریڈ بُل‘ کے ٹیم پرنسپل کرسچین آرنر خواتین ورکرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کی زد میں آ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ریڈ بُل فارمولا ون ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی کئی خواتین کی طرف سے کرسچین آرنر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کی کرسچین آرنر سختی سے تردید کر رہے تھے تاہم گزشتہ روز ان کے خواتین کو بھیجے گئے شرمناک میسجز لیک ہو کر منظرعام پر آ گئے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان الزامات کے باعث کرسچین آرنر کی اہلیہ برطانوی گلوکارہ گیری ہالیویل ان سے علیحدگی اختیار کر لیں گے مگر انہوں نے اس سکینڈل میں اپنے شوہر کی حمایت میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحرین پہنچ گئی ہیں جہاں آج (بروز ہفتہ) ’پری ریس گرڈ‘ ہونے جا رہی ہے اور اس موقع پر وہ عوام کے سامنے اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری ہالیویل میسجز لیک ہونے سے پہلے ہی بحرین کے لیے نکل چکی تھیں۔ تب تک صورتحال مختلف تھی تاہم اب میسجز لیک ہونے جنسی ہراسگی کے ثبوت سامنے آنے کے بعد بھی اگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ نظر آتی ہیں تو بدقسمتی ہو گی۔ 
رپورٹ کے مطابق ریڈ بل انتظامیہ نے اندرونی تحقیقات کے بعد 50سالہ کرسچین آرنر کو ان الزامات سے بری قرار دے دیا تھا اور انہیں ٹیم پرنسپل کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی تاہم میسجز لیک ہونے کے بعد کرسچین آرنر کے لیے صورتحال بہت مشکل ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں