کچھ وقت کیلئےچھٹی پر گئے تھے ،چھٹی ختم ہوگئی، واپس آگئے ہیں،مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم کچھ وقت کیلئےچھٹی پر گئے تھے ،اب چھٹی ختم ہوگئی ہے  اور ہم واپس آگئے ہیں۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قلندر کے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے آیا ہوں،دعا مانگی ہے کہ اس ملک کو اللہ تعالی اپنے حفظ و امان میں رکھے،حکمرانوں کو طاقت دے کر مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے،چاروں صوبائی اسمبلیوں کے وزیراعلی منتخب ہوچکے ہیں،کل پرسوں وزیراعظم بھی حلف اٹھائیں گے،صدر کے انتخاب کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی ووٹ دے گی،350 ووٹ جس کو ملیں گے وہ کامیاب ہوگا،ہمارے پاس عددی اکثریت ہے،صدر آصف علی زرداری منتخب ہوجائیں گے، ان کے پاس سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت ہے،ساری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں