خواجہ آصف کی جیت کے حوالے سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کیا کہا ؟

 این اے 71 کی امید وار ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔
این اے 71 کی امید وار ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر ایک ماں کے ساتھ ہے، کارکن چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں، خواجہ آصف تمہیں شرم آنی چاہئے، میں ہائیکورٹ میں اصل فارم 45 ساتھ لے کر جاو¿ں گی۔
ریحانہ ڈار نے کہا کہ اگر تم فارم 45 کے مطابق فتح یاب ہوئے تو اپنے ہاتھوں سے تمہیں جیت کا ہار پہناو¿ں گی، ماں کا تمہیں ایک بار پھر چیلنج ہے، میرا ہائیکورٹ میں سامنا کرو، مجھے اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، میں مادر ملت کا ایوارڈ وصول کرنے کراچی جا رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں