پی ٹی آئی کے مفرور رہنما طویل عرصے بعدمنظر عام پر،پولیس آئی تو بھاگ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما زبیر نیازی منظرعام پر آگئے۔

ہوا کچھ یوں کہ لاہور میں زبیر نیازی ریلی کے ہمراہ ناصر باغ سے جی پی او چوک کی جانب آئے۔پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش پر ریلی منتشر ہوگئی۔زبیر نیازی بھی پولیس کو چکما دے کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی طرح زبیر نیازی بھی سانحہ نو مئی کے بعد سے کیسز کا سامنا کررہے ہیں اور کچھ عرصہ سے روپوش تھے تاہم آج وہ منظر عام پر آئے لیکن پولیس انہیں گرفتار نہ کرسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں