نومولود بچے کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا

پتوکی میں کوڑے کے ڈھیر پر پھینکے گئے نومولود بچے کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

پتوکی میں نامعلوم خاتون نے نومولود بچے کو جنم دیا جسے مدینہ کالونی میں کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا۔ بچے کو آوارہ کتے بھنبھوڑنے لگے جسے علاقہ مکینوں چھڑوایا تاہم اس وقت تک بچہ دم توڑ چکا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے لاش مقامی ہسپتال میں منتقل کر دی، پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں