امیر بالاج کے قتل کا ماسٹر پلان کس نے بنایا؟ اسلحہ اور گاڑی کس نے دی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا ماسٹر پلان سامنے آگیا ہے، انویسٹی گیشن ٹیم نے دو مزید مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں ہارون اور علی اصغر شامل ہیں۔

آج نیوز کے مطابق شوٹر ہارون اور علی اصغر اس قتل کیس کے ماسٹر پلانر تھے، حملے کے وقت موقع پر پانچ ملزمان موجود تھے، پلان کے مطابق امیر بالاج کو قتل کرنے والے شوٹر کو بھی تین شوٹروں نے قتل کرنا تھا۔شوٹر مظفر کے قتل ہونے کے بعد باقی تمام شوٹرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کو قتل کرنے کے لیے اسلحہ اور ویگو ڈالا طیفی بٹ اور گوگی بٹ نے دیا تھا، جبکہ موقع پر سارے واقعہ کی منصوبہ بندی علی اصغر نے کی تھی۔پولیس کے مطابق اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان میں احسن شاہ، ملک سہیل، مزمل، احمد، ہارون اور علی اصغر شامل ہیں، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے رکن ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر مستنصر کی جگہ ایس پی ماڈل ٹاون شہزاد رفیق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں