خیبر پختونخوا میں 73فیصد دھاندلی ہوئی، نئی سروے رپورٹ جاری

اپسوس (IPSOS) نے الیکشن 2024 کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

اپسوس نے چاروں صوبوں سے 11 تا 19 فروری کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کا سروے کیا، جنہوں نے انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے اپنی رائے دی۔

شفاف اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ انتخابات کا انعقاد شفاف تھا،58 فیصد عوام کا خیال ہے کہ الیکشن 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے۔پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی عوام کا خیال ہے کہ الیکشن کے دن کا عمل منصفانہ اور شفاف تھا۔پنجاب میں 63 فیصد، سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 55 فیصد، اسلام آباد میں 61 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 33 فیصد عوام کے مطابق الیکشن شفاف کروائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں