ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ واقعہ اکال والا روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گارڈن ٹاو¿ن کے رہائشی 18 سالہ احمد نے گزشتہ شام اپنے دوست کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا کہہ کر تالاب میں چھلانگ لگادی مگر تالاب کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث پانی میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ پہنچا اور آدھے گھنٹے بعد نوجوان کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔
واقعے پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں