کراچی میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ جانیے

شہرقائد میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر 14ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کیماڑی میں 13ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 12.5، سعدی ٹاؤن میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 9.7، ڈی ایچ فیز ٹو میں 9.5 ملی میٹر، گلشن حدید میں 7 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس اور قائد آباد میں 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں