سینیٹ کا اجلاس آج طلب، 29 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کر لیا گیا جس کا 29 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں قائمہ کمیٹیاں اپنی رپورٹس پیش کریں گی جبکہ اجلاس کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے مختلف بلز کے علاوہ توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔

 او لیول نصاب میں فحش مواد کا مسئلہ بھی ایوان میں اٹھایا جا ئے گا، صدر مملکت کی جانب سے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں