ایم کیو ایم کو وہاں موقع ملے گاجہاں ن لیگ سے معاہدہ نہیں ہوا ،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہاں جہاں مسلم لیگ (ن) سے بات نہیں ہوئی اور معاہدہ نہیں ہوا تو وہاں متحدہ قومی موومنٹ کو موقع ملے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کوکامران ٹیسوری کےگورنرسندھ ہونےپراعتراضات ہیں؟ جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ن لیگ سےہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ جہاں جہاں ن لیگ سےبات نہیں ہوئی اور معاہدہ نہیں ہوا وہاں ایم کیو ایم کو موقع مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں