سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے،مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے۔ تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ کروں گی۔

لاہور میں رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے، تین دن بعد مختلف اضلاع کے سرپرائز وزٹ کروں گی اور چیک کروں گی، کوئی سڑک، محلہ اور گاؤں ایسا نہ رہے جو صاف نہ ہو۔ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی رمضان پیکیج جانا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ ختم کرانا ہے، الیکشن بینرز ہٹوانے ہیں۔ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں