جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور

 لاہور میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

سانحہ 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے میں مبینہ طور پر ملوث 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

لاہور پولیس نے ملزمان  کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں