سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان،65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور، کس سطح پر بند ہوئی؟

سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 747 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازارِ حصص میں 8 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ 5 ہزار سے زائد مالیت کے 13 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار 582 شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں