اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا، شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ شہباز شریف نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔
فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا، شہباز شریف نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضع رہے کہ فہد حسین وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اورمیڈیا کمیونیکیشن تھے۔