پشاور:بڈھ بیر میں چھت گرگئی،بچی جاں بحق

 پشاور  کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم ہونے سے 8ماہ کی بچی ملبے تلے دب گئی۔

ریسکیوکی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کی اورملبے تلے سے بچی کو نکال لیا۔میڈیکل ٹیم نے بچی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا،جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں