58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کا عمل شفاف قرار دیدیا

 58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیدیا۔

 اپسوس پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی سروے جاری کردیا جس کے مطابق ہر پانچ میں سے تین پاکستانیوں نے پولنگ کا عمل شفاف قرار دیا اور  شہری آبادی کی نسبت دیہی آبادی میں یہ تاثر زیادہ پایا گیا۔ سروے میں 58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا اور کہا کہ پولنگ غیر جانبدار انہ اور منصفانہ طریقے سے ہوئی۔24 فیصد نے اعتراض کیا اور پولنگ کو غیر شفاف کہا۔سروے میں 54 فیصد پاکستانیوں نے الیکشن میں مجموعی طور پر بھی کسی قسم کی دھاندلی کو مسترد کردیا، البتہ 39 فیصد نے الیکشن میں دھاندلی ہونے کا الزام عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں