ریونیو سٹاف پر تشدد ، نامنظور، وکلاء گردی برادشت نہیں کریں گے: بورڈ آف ریونیو پنجاب ایمپلائز ایسوسی ایشن

 پنجاب بھر میں ریونیو سٹاف پر تشدد اور غنڈہ گردی کے واقعات پر ریونیو سٹاف کے تحفظ کیلیے رہنما میدان میں آگئے۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرانوالہ میں ریونیو سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بھکر میں بھی پرائیویٹ افراد نے ناجائز کام نہ کرنے کی پاداش میں ریونیو سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔غنڈہ گردی  اورریونیو ملازمین پر تشدد کے پے درپے واقعات کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کے افسران نے احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

 بورڈ آف ریونیو پنجاب ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطابق تحصیل گوجرنوالہ میں ریونیو سٹاف پر تشدد  نامنظور، وکلاء گردی  برادشت نہیں کریں گے۔ سربراہ ریونیو کوآرڈینیشن کونسل پنجاب ضیاء اللہ نیازی  نے کہا کہ ضلع بھکر کلور کوٹ میں بھی ریونیو سٹاف پر تشدد کیا گیا صورتحال کنٹرول نہ کی گی تو صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں