ایا ز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونےکے بعد پہلا بیان جاری کر دیا 

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے عہدے کا حلف لینے کے بعد اجلاس کی صدارت سنبھال لی ہے تاہم اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر میں اس کرسی پر ہوں اور اس کے علاوہ میں آپ کا بھائی اور دوست ہوں ، میرے 23 سالہ سیاست کے دور میں ایسی دوستیاں بنیں جو ساری عمر رہیں گی، میری حکومتی اور اپوزیشن کے بینچوں سے گزارش ہے کہ اختلاف ضرور کریں کیونکہ یہ جمہوری حسن ہے ، اختلاف ملکی بہتری کیلئے کریں، حکومت کا کام ہے کارکردگی دکھانااور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنا اور اپوزیشن کا کام اس کی اصلاح کیلئے تنقید کرناہے

اپنا تبصرہ بھیجیں