لواری ٹنل ، کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

 لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری کے باعث کے سبب مسافر پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ سمیت نواحی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب علاقے میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مسافر پھنس کر رہ گئے۔

پاک فوج نے مصیبت زدہ مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ، آرمی کیمپس میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں۔ پاک آرمی کی جانب سے اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بند سڑکوں کو کھولنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پاک فوج کے جوان ہنگامی بنیادوں پر شاہراہوں پر رکاوٹیں دور کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جا رہی ہے، لواری ٹنل اور مالم جبہ میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کا عمل بھی جاری ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں