چیف جسٹس اختیارات سے تجاوز نہ کریں، عدالت سیاسی فیصلہ نہیں کرسکتی، مولانا اسعد محمود

اسلام آباد( آن لائن)وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں، عدالت سیاسی فیصلے نہیں کرسکتی، عدلیہ کوایسے فیصلے کرنے چاہیئں جن سے جمہوریت مضبوط ہو۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ عدالت میں سیاسی بیانات سن رہے ہیں، ایوان بھی اس پر بحث کر رہا ہے، اس کیس کے حوالے سے اور عدالتی رویے پر ایوان نے قرارداد منظور کی، فریقین کی درخواستوں کو نہیں سنا جا رہا، مسلسل مل بیٹھ کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اتحادی جماعتوں نے بینچ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 ہزار ارب روپے کے قرضے 50 ہزار ارب روپے پر لے گئے، اس کے باوجود عمران خان کو آزمانا ہے، ہم نے یہ ذمہ داری ایسے وقت پر لی ہے جب نہیں لینی چاہیے تھی، ہم نے پاکستان کے معاشی استحکام کو چیلنج سمجھ کر لیا، ہم نے اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کیا، جب قوم کو ضرورت تھی سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں