اسلام آباد( آن لائن) تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کو غیر آئینی عمل قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وفاقی کابینہ کے پاس رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار صرف چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز 2015 کے اصول نمبر 12 میں واضح لکھا ہے کہ رجسٹرار کو لگانے اورہٹانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹرار کو عہدے سے ہٹانے کا حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، حکومت نے آج رجسٹرار کو ہٹایا ہے چیف جسٹس صبح کسی اور کو رجسٹرار تعینات کردیں گے۔