ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  متحدہ قومی موومنٹ نے مطالبات کی منظوری تک وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ انہیں 4 وزارتیں اور سندھ کی گورنر شپ دی جائے جبکہ مسلم لیگ ن صرف ایک وزارت دینےپر تیار ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم وزیر اعظم اور سپیکر کے انتخابات میں تو اتحادی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں تاہم ان کی جانب سے صدر اور چیئرمین سینٹ کے لیے اتحادی امیدوار کو ووٹ دینے کی حامی نہیں بھری گئی۔مسلم لیگ ن کی قیادت کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں