یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ چوروں کے منہ سے آج آواز نہیں نکل رہی، شاندانہ گلزار کا بیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ چوروں کے منہ سے آج آواز نہیں نکل رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کبھی بھی پارلیمنٹ میں لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا۔ انہوں نے 25 مئی کو ہم پر ایکسپائرڈ آنسو گیس پھینکی، ہم نے بدلہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ  اگر امریکہ حکومت چلانے دے گا تو چلے گی، ہم پاکستان کے ذمہ دار ہیں، ہمارا لینا دینا پاکستان سے ہے۔ 

شاندانہ گلزار نے کہا کہ پاکستان کے سارے ادارے معزز ہیں۔ بھارت اور اسرائیل یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے گر جائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم ایم این ایز روتے پیٹتے تھے کہ ہمارا علاقہ بہت خراب ہے ہمیں پیسے دیں۔ وہ پیسے نہیں دیتے تھے جو پیسے وزارت منصوبہ بندی نے لگانے ہوتے تھے وہی ہمارے حلقے میں لگتے تھے۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح ملک چلتا رہا تو بہت اندھیرے نظر آرہے ہیں۔ مجھ پر سابق ایم این اے کے طور پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ لاگو ہوتا تھا اور ہے۔ میں نے کبھی ان لوگوں کے نام نہیں بتائے جنہوں نے مجھے پیسے آفر کیے اور وزارتوں کی پیشکش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں