عمرایوب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےعمر ایوب نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا صاحب مان جائیں گے؟جس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ ووٹ مانگنا میرا کام ہے، ہم سپیکر اور وزیراعظم کیلئے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔

 صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا بانی چیئرمین کو پتہ ہے کہ آپ فضل الرحمان سے ملاقات کررہے ہیں؟جس پر عمر ایوب بولے ’کیوں نہیں پتہ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں