بلوچستان اسمبلی میں بلامقابلہ عبدالخالق سپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے عبدالخالق اچکزئی نے نومنتخب سپیکر بلوچستان کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، جہاں نومنتخب سپیکر عبدالخالق اچکزئی نے حلف اٹھالیا۔زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی سے حلف لیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہوئے جبکہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں