لاہور میں ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرلی

ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔
ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ ٹریفک وارڈن حبیب الرحمٰن نے پنجاب یونیورسٹی سے ساو¿تھ ایشین سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے ”پاکستان چائنہ ریلشنز“ کے عنوان پر تحقیقی و تنقیدی مقالہ لکھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مبارک باد پیش کی اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔
انہوں نے ٹریفک وارڈن کی دوران ملازمت پی ایچ ڈی پر کہا کہ ’ایسے محنت کشوں کو قوم کا سلام‘، وارڈنز کا محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں