ڈپٹی سپیکر کیلئے ہمارے امیدوارغلام مصطفی شاہ ہونگے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کیلئے ہمارے امیدوارغلام مصطفی شاہ ہونگے،ملک مشکل میں ہے،مفاہمت میں تمام سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے۔

بلاول بھٹو کا اتحادی حکومت کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیےگئے اعشائیہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے ،پاکستان کی عوام بھی مشکل میں ہیں ,معاشی بحران ہے اور معاشرے میں تقسیم بڑھتی جا رہی ہے ,تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے ,سب محنت کریں گے اور کو شش کریں گے کہ پاکستان کو ان مسائل سے نکالا جائے ،ہمیں میثاق معیشت پر کام کرنا چاہیے ،ہماری تجویز ہے کہ قومی مفاہمت پر بھی کام کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں