بیوی نے شوہر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا، ساتھ کس خونی رشتے دار نے دیا ؟

 کراچی میں بیوی نے شوہر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا، شوہر کو موت کے گھاٹ اتارنے میں خاتون کے والد نے اس کا ساتھ دیا۔ 

کراچی کے علاقے گارڈن میں بیوی نے لسی میں شوہر کو نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا، بعد میں والد کے ساتھ مل کر چھریوں کے اتنے وار کئے کہ وہ جان سے گزر گیا۔ لاش ٹھکانے لگانے کیلئے اسے کمبل میں لپیٹ کر پرانی سبزی منڈی میں لے جا کر کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیضان اور آرزو کی شادی کو لگ بھگ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرا تھا اور وہ بیوی کیساتھ مار پیٹ کرتا تھا جس پر اس کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں