کراچی( آن لائن) پیپلزپارٹی نے ٹی وی پروگرام کے دوران نازیبا گفتگو کرنے پر سینئر رہنما نبیل گبول کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں نبیل گبول کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا گیا ہے ۔
نبیل گبول کو شو کاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 3روز کا وقت دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نبیل گبول نےایک انٹرویو کے دوران مسلم لیگ ن کو گالیاں دے دی تھیں، نبیل گبول نے گالی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جتنا ظلم ن لیگ والوں نے ہم پر کیا ہے اتنا تو مشرف نے بھی نہیں کیا تھا۔