پی ایس ایل 9، لاہور قلندر کی شکستوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

پاکستان سپر لیگ 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو 60رنز سے شکست دے دی۔ 

215 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم17ویں اوور میں 154رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صاحبزادہ فرحان31، فخرزمان 23اور ڈیرڈوسن30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان سلطان کے باؤلراسامہ میر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا تو کپتان محمد رضوان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ شروع ہو ا تو اوپنرز محمد رضوان اورہینڈرکس کریز پر آئے، پہلے اوور میں ہی قلندرز  کپتان  شاہین آفریدی نے محمد رضوان کو بولڈ کر دیا، انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔74 کے مجموعی سکور پرہینڈرکس نے سکندر رضا کی گیند پر کیچ دے دیا جو صاحبزادہ فرحان نے پکڑا، انہوں نے 40رنز بنائے۔ عثمان خان اور طیب طاہر نے طویل پارٹنر شپ کے دوران14 ویں اوور کے اختتام پر مجموعی سکور144 رنز تک پہنچا دیا۔طیب طاہر کو  براتھ ویٹ نے151 کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی، عثمان خان اور افتخار احمد نے 18 ویں اوور کے اختتام پر 194 رنز بنائے تھے کہ عثمان خان  کو 96 رنز پر شاہین آفریدی نے شکار کرلیا، ان کا کیچ سلمان فیاض نے پکڑا۔ یوں 20 اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز نے4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں