پشاور :بڈھ بیرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کانسٹیبل شہید

بڈھ بیر  میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےتوصیف نامی کانسٹیبل کوشہیدکردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ بڈھ بیر کی حدود ٹیلا بند پروڈ پر پولیس نے مشکوک ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا ،مسلح ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل توصیف زخمی ہوا جس کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا،ہسپتال پہنچنے پر پتہ چلاکہ کانسٹیبل توصیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے متحرک ہوچکی ہے، مختلف مقامات پرچھاپے بھی مارے گئے ہیں جبکہ تمام اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں