10 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانیوالا آئل ٹینکر قومی شاہراہ پر الٹ گیا

 نواب شاہ کے قریب 10 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا، پولیس حکام نے عارضی طور پر ٹریفک روک دی۔

حادثہ قاضی احمد کے قریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکر الٹنے سے پیٹرول بڑی مقدار میں سڑک پر بہہ گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بہہ جانے والے پیٹرول پر مٹی ڈال کر ٹینکر کو سڑک سے ہٹانے کے انتظامات شروع کر دیئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے روانہ ہونے والا آئل ٹینکر فیصل آباد کی جانب عازم سفر تھا، آئل ٹینکر کو ہٹا دیا گیا، جلد ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں