راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت میں فائرنگ، حملہ آور نے کس کو نشانہ بنایا؟

 راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا ایک شخص قتل ہو گیا۔

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی، حملہ آور نے پیشی پر آئے علی شان نامی ملزم کو نشانہ بنایا جو رشتے میں اس کا بہنوئی بتایا گیا ہے، علی شان  شدید زخمی ہونے کے سبب چل بسا۔

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص غفار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ فائرنگ واقعے کے خلاف وکلا نے احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں