عمرکوٹ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا

انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور عوام کو آگاہی دینے کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق 26 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سورھیہ بادشاہ کمپلیکس کے ہال میں منعقد ہوئی جس کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید ہنگورجو کی قیادت میں عوام کی آگاہی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی جس میں ڈاکٹر وجے کمار، ڈاکٹر ایسر داس، رضا محمد سمیجو سمیت مختلف ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، سٹاف نرسز اور دیگر متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں