لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والا انسانی سمگلر ملتان سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والے گینگ کے سرغنہ کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم عثمان عمر فاروق کو ملتان سے گرفتارکیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کوبیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اٹلی بھجوانے کے 24 لاکھ روپے لئے لیکن متاثرین کو لیبیا بھیج دیا، متاثرین کو چند ماہ قبل لیبیا میں یرغمال بناکر رکھاگیا، شکایت کنندہ نے ملزمان کو مزید 27 لاکھ 68 ہزار روپے بطور تاوان دیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم متاثرین کی بازیابی کے لئے مزید فی کس 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہاتھا، ملزم دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کو لیبیا میں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں